کنداپور 29 جون (ایس او نیوز) یہاں ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر پر جہینز کے نام پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون جس کی شناخت شردھا کے طور پر کی گئی ہے، اپنے شوہررمیش پر الزام لگایا ہے کہ رمیش اسے جہینر کے نام پر دماغی طور پر اور جسمانی طور پر ہراساں کررہا ہے۔ شردھا کے مطابق اس نے شادی کے موقع پرایک لاکھ روپیہ نقد اور بارہ تولہ کے سونے کے زیورات جہینز کے طور پر دیا تھا، مگر شادی کےبعد شوہر رمیش اور اُس کے گھروالے مزید جہینز لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُسے بار بار ہراساں کررہے ہیں۔ شردھا نے پولس کو یہ بھی بتایا کہ جہینز نہ لانے کی صورت میں سسرال والوں نے اُسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کا قتل کرکے اس کو باہر پھینک دیں گے۔
کنداپور پولس نے شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔